گرانفروشی پر 57 دکانداروں کے چالان‘ 37 گرفتار‘ 18 جیل منتقل

گرانفروشی پر 57 دکانداروں کے چالان‘ 37 گرفتار‘ 18 جیل منتقل

لاہور (خبر نگار) ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 669 مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر57 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 74,000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ 19افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر 37 افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے18 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔