کاہنہ: وارداتوں میں اضافہ‘ پولیس روکنے میں ناکام

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ پولیس نے ڈاکوئوں چوروں کوکھلی چھٹی دے دی‘ ڈکیتی چوریوں میں سو فیصد اضافہ ایک ہفتے میں ایک درجن سے زائد وارداتیں مقامی پولیس زمبابوے سکیورٹی کا رونا روتی رہی شہری دن رات لٹتے رہے، تفصیلات کے مطابق کاہنہ گردونواں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری کا کوئی پرسان حال نہیں مقامی پولیس ڈاکوئوں چوروں کو پکڑنے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی۔