ڈاکوئوں نے شہریوں سے 32 لاکھ روپے کا مال لوٹ لیا، 3 کاریں، 16 موٹر سائیکلیں چوری

ڈاکوئوں نے شہریوں سے 32 لاکھ روپے کا مال لوٹ لیا، 3 کاریں، 16 موٹر سائیکلیں چوری

لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں، چوروں نے 32 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 3 کاریں، 15 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ ڈاکوؤں نے یکی گیٹ کے علاق میں توقیر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7لا کھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں اصغر علی اور اس کی فیملی سے3 لاکھ روپے کی نقدی، موبائل فون اور زیورات، ماڈل ٹائون میں وسیم 3 لا کھ روپے اور مو با ئل فو ن ، لاری اڈا میں رانا کلیم سے 2 لا کھ 5 ہزار روپے اور لیپ ٹا پ، نصیر آباد میں میں الیاس سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں سجاد سے موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون، غا لب مارکیٹ ایم ایم عالم روڈ پر ضیاء سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میںجہانگیر سے 50 ہزار روپے اور موبائل فو ن، ٹائون شپ کالج روڈ پر اعجاز سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون، رائیونڈ سٹی میں جاوید سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے غازی آباد کے علاقہ میںرشید گجر کے گھر سے10لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان جبکہ شمالی چھائونی میں جان خان کی آئل کی دکان سے5 لا کھ روپے کا تیل چوری کرلیا اور فرار ہو گئے ہیں چوروں نے ٹائون شپ سے انوار،کینٹ سے مقبول ،کوٹ لکھپت سے محبوب کی کاریں جبکہ شمالی چھائونی سے وقار، فیصل ٹائون سے آصف ،کاہنہ سے نصیر، نشترکالونی سے صدیق، لیاقت آباد سے اصغر، چوہنگ سے منیر، جوہر ٹائون سے جنید، شاہدرہ سے وقار،گڑھی شاہو سے نعیم،سول لائن سے فیضان، لوئرمال سے توفیق، شادباغ سے اشتیاق، غازی آباد سے حنیف،جنوبی چھائونی سے اکرم،سرور روڈ سے طارق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروزوالا میں لاہور شرقپور روڈ پر کلاں والا کے قریب بنک سے رقم لے کر آنے والے شہری افتخار شاہ کو روک کر ڈاکوئوں نے لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں تقریباً 14 لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے تاجر حاجی عبدالرشید سے 6 لاکھ روپے اور موبائل چھین لیا۔ چوروں نے ایک مکان کے تالے تو ڑکر ہزاروں روپے کا سامان چوری کرکے لے گئے۔ ڈاکوئوں نے شاہ نواز اسکے ساتھی کو روک کر لوٹ لیا، رقم موبائل چھین کر لے گئے۔