مختصر عدالتی خبریں

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پانچ سالہ بچے کے اغوا‘ چالیس لاکھ تاوان وصول کرنے کے مقدمے میں ملوث شبیر حسین کو دو بار موت اور جائیداد کی ضبطگی کی سزا۔ ٭16سالہ لڑکی کے اغوا سے متعلقہ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی‘ ٭ فریقین میں راضی نامے کی بنیاد پر قتل کے مقدمے میں ملوث فضل حکیم بری‘ پنجاب آرٹس کونسل کے فنڈز میں خورد برد کرنے سے متعلقہ مقدمے کی سماعت 9جون تک ملتوی‘ ٭ پنجاب بار کونسل نے سانحہ ڈسکہ میں جاں بحق وکلاء کے کیس کی پیروی کرنے تین ممبران پنجاب بار کونسل پر مشتمل پینل تشکیل دیدیا۔ ٭ جعلی ضمانتی مچلکے جمع کرانے والے دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد‘ ٭ لاہور ہائیکورٹ نے طالبعلموں کو مفت تعلیم فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست واپس کرتے ہوئے درخواست گزار کو ترمیمی پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔
٭ قتل کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او باغبانپورہ کی تنخواہ تاحکم ثانی قرق کرنے کا حکم‘
٭ کنیڈین شہری راجوندر کور قتل کیس کی سماعت 6جون تک ملتوی‘
٭ صدیق ٹریڈ سنٹر گلبرگ کی پارکنگ کے عملے پر تشدد کرنے والے ٹی ایم او گلبرگ کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت 10جون تک ملتوی‘