لاہور ہائیکورٹ: خاتون کو فروخت کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد

لاہور ہائیکورٹ: خاتون کو فروخت کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منطور احمد ملک نے خاتون کو فروخت کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ جس پر ملزم کی احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ اسے سیاسی بنیادوں پر مختلف مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے۔ ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد اس کے خلاف دو مزید مقدمات درج کروا دئیے گئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر چنیوٹ میں خاتون کو فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔