شفیق آباد: پولیس سے مقابلے کے بعد 2 ملزم گرفتار ایک فرار

شفیق آباد: پولیس سے مقابلے کے بعد 2 ملزم گرفتار ایک فرار

لاہور (نامہ نگار) شفیق آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور دو ملزمان عثمان عرف مطلوب پٹھان اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔