جعلی پاسپورٹ اور بلیک لسٹ میں نام ہونے پر لاہور ائرپورٹ سے 2 افراد گرفتار

لاہور (خبر نگار) لاہور ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے برطانوی پاسپورٹ پر نام اور تصویر تبدیل کرکے پاکستان آنے والے ملزم محمد انور بلر کو گرفتار کر لیا ملزم ملک جاوید علی کے پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا جبکہ ملائیشیا جانے والے حامد محمود کو اس کا نام بلیک لسٹ میں ہونے پر گرفتار کر لیا۔