بھاٹی اور قلعہ گجر سنگھ سے 2 افراد کی نعشیں برآمد نوسربازی کا خدشہ

بھاٹی اور قلعہ گجر سنگھ سے 2 افراد کی نعشیں برآمد نوسربازی کا خدشہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) بھاٹی گیٹ اور قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں 2افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے دونوں افراد کو نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر قیمتی سامان لوٹ لیا جس سے وہ دم توڑ گئے پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں جبکہ لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی گئیں معلوم ہوا ہے کہ تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 40سالہ اور قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں 20سالہ افراد کی لاشیں سڑک پر پڑی تھیں راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی متوفی افراد کی جیبیں خالی تھیں۔