بااثر شخص کی بازار میں فائرنگ‘ 10 سالہ لڑکا شدید زخمی

مانگا منڈی (نامہ نگار) امیر زادے کی ہوائی فائرنگ سے غریب کا 10سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد ارشد جوکہ محلہ احمد آباد کا رہائشی ہے اس نے طیش میں آکر بازار میں سر عام ہوائی فائرنگ کرنا شروع کر دی کہ غریب محمد عاشق کا 10سالہ بچہ امیر حمزہ گھر جا رہا تھا۔ وہ فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔ جسے طبی امداد کے لئے فوری جناح ہسپتال بھیج دیا گیا۔ بچہ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔