ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتہ کیلئے روسٹر جاری

ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتہ کیلئے روسٹر جاری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے عدالتی روسٹر جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کل پیر 4 مارچ سے 10 ڈویژن اور 22 سنگل بنچوں کی تشکیل کی گئی جبکہ سول معاملات کے حوالے سے چار خصوصی بنچ، تین فوجداری‘ ایک کرایہ داری اور فیملی معاملات کے لئے بنچ تشکیل دیا۔ ہائی کورٹ کے علاقائی بنچوں میں بہاول پور بنچ میں دو ڈویژن اور چار سنگل، ملتان میں تین ڈویژن اور چھ سنگل، جبکہ راولپنڈی بنچ میں دو ڈویژن اور چار سنگل بنچ بنائے گئے۔