کباڑخانہ اور جنرل سٹور میں آتشزدگی لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

کباڑخانہ اور جنرل سٹور میں آتشزدگی لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

لاہور (اپنے نمائندے سے) آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ آباد میں کباڑخانہ میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ہزاروں مالیت کا سامان جل گیا جبکہ گلشن اقبال میں جنرل سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے قیمتی سامان جل گیا۔