پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا خیرمقدم

لاہور (کامرس رپورٹر) پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ اور وائس چیئرمین امجد علی جاوا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافوں کی واپسی کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیاف اور دیگر کاروباری تنظیموں کی طرف سے توجہ دلانے پر وزیر خزانہ نے عوام دوست قدم اٹھایا ہے جس کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔