ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق‘ 9 زخمی

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق‘ 9 زخمی

لاہور (اپنے نمائندے سے+وقت نیوز) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت4 افراد ہلاک جبکہ9 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ یوحنا آباد میں فٹ پاتھ پر کھڑے نامعلوم شخص کو ویگن نے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔ لیاقت آباد کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار عابد ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہو گیا جبکہ اس کی والدہ پروین اختر جاں بحق ہو گئی۔ اکبری گیٹ کے علاقہ میں پک اپ کے ساتھ تصادم میں موٹرسائیکل سوار طاہر اور اس کا بھائی رشید زخمی ہو گئے۔ اقبال ٹاون میں رکشہ فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا جس سے کانسٹیبل ممتاز اور اس کے دو دوست زخمی ہو گئے۔ قلعہ گوجر سنگھ کے علاقہ میں کار نے راہگیر کو کچل کر شدید زخمی کر دیا۔ دریں اثناءوقت نیوز کے مطابق ماڈل ٹاون میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔