میٹرو بس پتھراو : 17 طلبہ کی ضمانتیں منظور

میٹرو بس پتھراو : 17 طلبہ کی ضمانتیں منظور

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مجسٹریٹ نے میٹرو بس پر پتھراﺅ کرنے کے الزام میں گرفتار 17 طلبہ کو ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میٹرو بس کے افتتاح کے موقع پر ملزمان نے بسوں پر پتھراﺅ کیا جس سے قومی املاک کو نقصان پہنچا۔ انہوںنے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کی ضمانتوں کو خارج کیا جائے۔ دوسری جانب ملزمان کے وکیل نے عدالت کو اپنے دلائل میں کہا کہ عوام کے ہجوم کے باعث بسوں کو نقصان پہنچا لیکن طلبہ کو بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔