لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں‘ کانسٹیبل سمیت کئی شہری لٹ گئے‘ متعدد گاڑیاں موٹرسائیکلیں چوری

لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں‘ کانسٹیبل سمیت کئی شہری لٹ گئے‘ متعدد گاڑیاں موٹرسائیکلیں چوری

لاہور (اپنے نمائندے سے) چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارتوں میں کانسٹےبل سمےت شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زےورات موبائل فونز، موٹرسائےکلوں، گاڑےوں اور دیگر قیمتی اشےا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں کانسٹےبل الطاف سے ڈاکوو¿ں نے موٹرسائےکل اور موبائل فون چھےن لےا۔ شاہدرہ جناح پارک کے رہائشی حسن سعید کے گھر سے دو ڈاکو تےن لاکھ 77 ہزار کی نقدی زےورات اور موٹرسائیکل لے گئے۔ راوی روڈ دکان سے چار ڈاکو 90 ہزار ہربنس پورہ مہر فیاض کالونی مےں واقع جہانگیر کی دکان سے تےن ڈاکووں نے ایک لاکھ 15 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان چھےن لیا جبکہ مناواں مین جی ٹی روڈ پر واقع امجد کی دکان سے چور 29 لاکھ کا الیکٹرک سامان برکی پنگالی پنڈ کے رہائشی طالب حسین کے گھر سے دو لائسنسی پسٹل اور 5 لاکھ کی نقدی زےورات اور اقبال ٹاون پاک بلاک 196 کے رہائشی چوہدری طارق مجید کے گھر سے 5 لاکھ دس ہزار کا سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ سول لائن مےں فیصل مظہر سے 30 ہزار سبزہ زار مےں عدیل ےونس سے 55 ہزار ہربنس پورہ مےں عمران خالد سے سے 63 ہزار کی نقدی زےورات موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی اشےاءچھےن لی گئےں اور شاد باغ سے سفیان اسلام پورہ سے آصف گلشن اقبال سے مبارک قلعہ گجر سنگھ سے خلیل شالیمار سے امیر خان سبزہ زار سے ذوالفقار، جوہر ٹاون سے عدیل ہنجروال سے بشارت باغبانپورہ سے اسامہ شادمان سے حیدر علی غالب مارکیٹ سے عمران کی موٹرسائیکلےں اور شالیمار سے سہیل، اقبال ٹاون سے ڈاکٹر شاہد انجم، ڈیفنس اے سے کاظم بھٹی شادمان سے خالد قریشی گاڑےاں چوری کر لی گئےں۔ دریں اثناءفیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق امامیہ کالونی چوک کے قریب سے عامر مصطفی کی موٹرسائیکل چوری کر لی۔ شاہدرہ میں دکان کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔