قتل کے جرم میں خاوند کو 14 سال قید‘ بیوی بری

قتل کے جرم میں خاوند کو 14 سال قید‘ بیوی بری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد نے قتل کے مجرم نور محمد کو 14 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا جبکہ عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ سزا بھگتنا ہو گی جبکہ اس کی بیوی ثوبیہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ ہنجروال میں نور محمد نے اپنی بیوی ثوبیہ کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے شبہ میں ہمسائے صادق کو سر پر سریوں کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔