سپرنٹنڈنٹ گوجرانوالہ جیل ملک ضیاءکی ریٹائرمنٹ پر تقریب، خواجہ سراﺅں کا رقص

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے سپرنٹنڈنٹ ملک ضیاءکی ریٹائرمنٹ پر ملازمین نے جیل میں پرجوش رنگا رنگ الوداعی تقریب منعقد کی۔ ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر کی آخری خواہش پر نہ صرف بینڈ بجایا گیا، جیل ملازمین نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، گھوڑوں کا رقص کروایا، جیل سپرنٹنڈنٹ کی فرمائش کو پورا کرنے کے لئے جیل میں خواجہ سراﺅں کا رقص بھی کروا دیا اور نوٹوں کی بارش بھی کی۔ تقریب میں صدر گوجرانوالہ بار‘ ممبران صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سٹی کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔