حکومت اور سیاسی قیادت سنجیدہ نہیں:بابر فاروق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکومت اور سیاسی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں سنجیدہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظم مرکزی سیکرٹریٹ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ بابر فاروق رحیمی نے کیا۔ انہوں نے کہا بجلی گیس اور ٹیکس چوری میں ملوث طبقہ حکمرانوں اور بعض نام نہاد عوام کے خیر خواہ سیاستدانوں کی ہاں میں ہاں ملائے ہوئے ہے جب کہ کئی کاروباری لوگ حکومتی پالیسیوں سے تنگ آ کر سرمایہ کاری بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں۔