ناکے پر شہری سے رقم چھین کر تشدد ڈاکٹر حیدر اشرف کا نوٹس
لاہور (نامہ نگار) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں پولیس اہلکار نے شہری سے ناکے پر تلاشی کے بہانے نقدی چھین کر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی محمد نوید کو انکوائری کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔