ہربنس پورہ: نوجوان کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ نہ لگایا جا سکا

 لاہور (سٹاف رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقہ میں 16سالہ نوجوان کو اغواء کے بعد بہیمانہ قتل کرنیوالے ملزمان کا انویسٹی گیشن پولیس پانچ روز بعدبھی کوئی سراغ نہ لگا سکی نہ ہی اس حوالے سے درج ہونے والے مقدمے کی تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت سامنے آ سکی ہے عید سے ایک روز قبل تاج باغ کے رہائشی محمد بابر کا سولہ سالہ بیٹا عثمان نئے کپڑے خریدنے کیلئے گھر سے نکلا تھا جہاں اس کو راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔ تاہم عید کے تیسرے روز ہی عثمان کی خون میں لت پت نعش نہر کے کنارے سے ملی تھی جس پر اس کے ورثاء نے اندھے قتل کی اس واردات میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر اس کی نعش کو کینال روڈ پر رکھ کر پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔