گرانفروشی و ذخیرہ اندوزی پر81دکانداروں کے چالان و جرمانہ

لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوںاورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے534دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے81دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 85,800روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔8 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور8افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔