ڈکیتی، رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم گرفتار، اسلحہ، نقدی و دیگر سامان برآمد

لاہور(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہریوں کولوٹنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او شالیمار اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل نے خفیہ اطلاعات پر ریڈ کرکے بلال ڈکیت گینگ کے سرغنہ بلالی عرف بلالی اور اس کے ساتھی معین کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ موبائل فونز ،نقدی، دیگر قیمتی اشیاء اورناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیںاور اس سے قبل بھی ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کردیتے تھے۔