ڈاکے، چوریاں، شہریوں سے لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا گیا

ڈاکے، چوریاں، شہریوں سے لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، کاریں اور موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ معلوم ہوا ہے باغبانپورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عمران کے گھر سے 1 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات وغیرہ، رائیونڈ سٹی میں ڈاکوؤں نے امداد کے گھر سے  8لاکھ  70ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لئے جبکہ فیکٹری ایریاگلی نمبر13 النور ٹاؤن کے رہا ئشی ڈاکٹر سرور کے گھر سے چور18لاکھ، لیاقت آباد کیو بلاک کے رہا ئشی ارسلان کے گھر سے 14لاکھ، ستو کتلہ ویلنشیا ٹاؤن کے رہائشی ممتاز کے گھر سے 13لاکھ مصطفی آباد انفرانٹری روڈ کے صدیق کے گھر سے 6لاکھ کی نقدی زیورات اور نیو انارکلی کی دکان سے چور 6لاکھ کے سوٹ اور نقدی سول لائن کوئنز روڈ پر واقع ٹوٹل پٹرول پمپ کے دفتر سے چور چار لاکھ کی نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔ ہیئر کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے خالد سے  5لاکھ  65ہزار روپے مالیت کی نقدی، شاد باغ میں ڈاکوؤں نے مسز سیف سے 5لاکھ  80ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نیاز سے 1لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی و موبائل، اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے نوید سے 1لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی، فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے علی سے  60ہزار روپے کی نقدی و موٹر سائیکل، کاہنہ میں ڈاکوؤں نے عتیق سے  4لاکھ روپے کی کار چھین لی، باٹا پور میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کار سوار فریاد اور اس کی فیملی سے 1لاکھ  60ہزار روپے کی نقدی، زیورات اور موبائل، وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے اشفاق اور اس کی فیملی سے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے عمران سے 1لاکھ 25ہزار روپے کی نقدی و موٹر سائیکل، شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے ثاقب سے 62ہزار روپے کی نقدی و موٹر سائیکل، ملت پارک میں ڈاکوؤں نے فرمان سے  60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل، شیراکوٹ میں ڈاکوؤں نے عثمان سے  21ہزار روپے کی نقدی و موبائل، سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے ظفر سے 4 ہزار  5سو روپے کی نقدی چھین لی جبکہ چوروں نے اقبال ٹاؤن میں طاہر، اچھرہ میں اصغر کی گاڑیاں اور ریس کورس میں غفار اور شاہد، گجر پورہ میں اکبر، ساندہ میں عثمان، اقبال ٹاؤن میں قیصر اور عادل، گلبرگ میں نذیر اور عمران، اچھرہ میں فاروق کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتیں ہوئیں۔ گلستان پارک میں چوروں نے محمد علی کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی و دیگر سامان چوری کر لیا جس کی مالیت دو لاکھ بتائی گئی ہے۔ ڈاکوؤں نے طاہر عباس سے گن پوائنٹ پر 60 ہزار روپے کی رقم چھین لی۔ شرقپور میں ڈاکوؤں محمد عارف سے موبائل فونز اور نقدی چھین کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے کاشف سے موٹرسائیکل چھین لی، فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔