پی ٹی سی ایل نے آئندہ نسلوں کیلئے پاکستان میں ’’چار جی Evo ‘‘ متعارف کرا دیا

لاہور  (پ ر )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ملک میں ٹیکنالوجی کا نیا دورکا آ غا ز کرتے ہوئے آئندہ نسلوں کیلئے پاکستان میں ’’چار جی Evo ‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔یہ نئی سروس کامیاب ایوو فیملی مصنوعات میں ایک منفرد اضا فہ ہے جن سے ملک بھر میں لاکھوں صارفین استفادہ کررہے ہیں۔اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز رفتار اور بلا تعطل 36Mbps  سپیڈ مہیا کی جارہی ہے جو پاکستان میں تیز ترین وائرلیس براڈ بینڈ ہے۔یہ سروس ڈونگلز اور مائی فائی کلائوڈز پر دستیاب ہے اور یہ ابتدائی طور پر اسلام آباد ،راولپنڈی ،کراچی اور لاہور میں فراہم کی گئی ہے جس کے بعد اسے ملک کے دیگر حصوں تک توسیع دی جائے گی ۔ یہ ڈونگلز اور مائی فائی کلائوڈزچارجی ایوو ڈیوائسز دیگر شہروں میں  Rev A , Rev B نیٹ ورک کے ذریعے صا رفین کو انٹر نیٹ سر وسز کی فراہمی ممکن بنائے گی۔پی ٹی سی ایل کے چیف مارکیٹنگ آفیسرفرقان قریشی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہمیں پاکستان میں اپنی آئندہ نسل کے لئے جدید ایوو براڈ بینڈ سروس متعارف کرانے پر خوشی ہے جس سے صارفین زیادہ ڈیٹا والی مصنوعات اور ہائی سپیڈ انٹر نیٹ سے استعفادہ کر سکیں گے۔ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہائی سپیڈ براڈ بینڈ ترقی کے لئے ناگزیر ہے اور اس تک ہر ایک کی رسائی ہونی چاہیے ۔پاکستان میں ڈیٹا کی طلب بڑھ رہی ہے اور ہم اپنے صارفین کو تیز ترین براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے کاعزم رکھتے ہیں ۔نئے چار جی ایووکی بد ولت صا رفین کو ہائی سپیڈ براڈ بینڈ سہولت فراہم کر کے با اختیار بنانا ہما رے اسی عزم کا عکا س ہے ‘‘۔ یہ سپر فاسٹ ڈونگلز اور کلائوڈز ڈیوائسز تیز تر انٹر نیٹ سر وس کی فراہمی کیلئے نہا یت موزوں ہیں جس سے صارفین ویب برائوزنگ،ایچ ڈی ویڈیوسٹریمنگ،ڈائون لوڈز،اپ لوڈز اور آن لائن گیمز سے منا سب نرخوں پرمستفید ہو سکے گے۔