ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے لاری اڈہ، راوی پل، ٹھوکر نیاز بیگ پر خصوصی انتظامات

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ عیدالفطر کی چھٹیوںکے بعد بڑی تعداد میں شہری واپس آرہے ہیں اس سلسلہ میں لاری اڈہ، بند روڈ ،بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ اور راوی پُل پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیںتاکہ ٹریفک کا بہائو برقرار رہے اور شہریوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوںنے ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل اور ڈی ایس پی صدر سرکل کوخصوصی ہدایات جاری کی ہیںکہ وہ ان دنوں میں راوی پُل ، لاری اڈہ، بند روڈ اور بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ پر اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔