ٹریفک حادثات میں3 افراد جاں بحق‘3 شدید زخمی

ٹریفک حادثات میں3  افراد جاں بحق‘3  شدید زخمی

لاہور+فیروز والا(سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار)  ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک3 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق  تھا نہ شیرا کوٹ کے علاقہ با بو صا بو موٹر وے کے قریب2نا معلوم  افراد سٹرک عبور کر رہے تھے کہ دوسری جا نب سے آ نیوالی تیز رفتار کار نے دونوں کو بری طرح ٹکر ماردی جس سے دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے  فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نے بھیجوا دیا متوفی افراد کی وعمر 26سال اور 29سال بتائی گئی ہے۔لاہور روڈ پر ٹریفک کے حادثات میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ محنت کش نذیر نامی سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی جس کے باعث وہ جان بحق ہو گیا۔ جی ٹی روڈ پر کار الٹ جانے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔