نوسر بازوں کے ہاتھوں زہریلی چیز کھانے سے ایک شخص ہلاک‘ 4 ہسپتال منتقل

لاہور( سٹاف رپورٹر )شہر میں نوسربازی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد کو نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ گلشن راوی مون مارکیٹ میں ایک نامعلوم شخص اچانک چلتے ہوئے گرکر بیہوش  ہوگیا راہگیروں نے نامعلوم شخص کو میوہ ہسپتال پہنچایا جہا ں وہ جانبر نہ ہوسکا ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ نامعلوم شخص کی ہلاکت نشہ آور زہریلی چیز سے ہوئی ہے اسکے منہ سے جھاگ جبکہ ناک سے خون بہہ رہا تھا پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کروادی ہے اصل حقائق رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہونگے ،شیرا کوٹ صابو بابو کے قریب نوسربازوں نے کاشف اور سہیل کو نشہ آور مشروبات پلاکر نقدی اور موبائل فونز سے محروم کردیا جبکہ د اتا دربار کی حدود میں دو نامعلوم افراد بھی نوسربازی کا شکار ہوگئے    .