ناقص کارکردگی‘ رشوت لینے پر3 پولیس افسر معطل

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشن نے ناقص کارکردگی پر 2ایس ایچ او کو معطل کر دیا معطل ہونیوالے ایس ایچ اوز کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے کرائم کنٹرول میں ناکامی پر ایس ایچ او وحدت کالونی ذوالفقار اور ایس ایچ او گاڑدن ٹاون ممتاز حسین کو معطل کر دیا ہے اور انھیں فوری طور پر پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے ہیں دریں اثنائایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے تھانہ ہیئر کے مقدمہ قتل میں مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں سی آئی اے کینٹ کے سب انسپکٹر مشتاق گجر کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹائون ریاض شاہ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔