ملتان: لین دین کا تنازعہ، ایک شخص کو پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ملتان: لین دین کا تنازعہ، ایک شخص  کو پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ملتان(آئی این  پی) لین دین کے تنازعہ پر پٹرول چھڑک کر گاڑی میں بیٹھے ایک شخص کو آگ لگا دی گئی، متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔  ملتان کے نواحی علاقہ شجاع آباد کے رہائشی عاشق کا مخالفین کے ساتھ لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ مخالفین نے عاشق پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی،جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔ متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق عاشق کے جسم کا 50 فیصد حصہ بری طرح جھلس چکا ہے۔ تھانہ سٹی شجاع آباد نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔