قحبہ خانوں سے گرفتار 20 ملزموں کی ضمانتیں منظور

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عید کی تعطیلات کے دوران قحبہ خانوں سے گرفتار 20 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیں۔ ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ جوڈیشل میجسٹریٹ ماڈل ٹائون کی عدالت میں تھانہ کوٹ لکھپت کی طرف سے آصف ، تانیا سمیت 5 ملزمان اور تھانہ شادمان کی طرف سے سونیا ،صنوبر، منیر سمیت 15  ملزمان کو پیش کیا گیا۔ 20 ملزمان کو 50,50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔