عدالت میں عدم حاضری پر 8ملزموں کی ضمانتیں خارج

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے تاریخ پیشی پر حاضر نہ ہونے والے 8 ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے گذشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران حاضر نہ ہونے والے 8 ملزمان جن کا تعلق تھانہ چوہنگ، موچی گیٹ اور ہنجروال سے ہے کی ضمانتیں خارج کر دیں۔ ملزمان میں خضر بھٹی، مبارک، اسحاق، شبیر، اکبر، ساجد مسیح، شفیع اور عدیل شامل ہیں۔