شراب کے نشے میں دھت بہنوئی کی فائرنگ سے سالا قتل، تلخ کلامی پر 3 افراد زخمی

لاہور( سٹاف رپورٹر)تھانہ غازی آباد کے علاقے میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے دوسریہ واقعہ میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ غازی آباد کے علاقے مسلم آباد کا رہائشی تیمور کا اپنے بہنوئی اویس کیساتھ شراب پینے پر جھگڑا رہیتا تھا گزشتہ روز اویس شراب کے نشے میں دھت ہو کر گھر آیا تو اس کے سالے تیمور نے گھر سے نکل جانے کیلئے کہا جس پر سالے اور بہنوئی میں دوبارہ جھگڑا ہو گیا اورگھر والوں نے بیچ بچاو کروا دیا تھوڑی دیر کے بعد اویس اپنے دو دوستوںعامر اورکاکا گجر کر ہمراہ واپس آیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 27سالہ تیمور موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ مقتول کے بھائی عمیر کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ وحدت کالونی کے علاقہ میں مبینہ طورپر معمولی تلخ کلامی پر3 افراد نے اندھا دھند فائرنگ سے 2راہ گیر سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔قریب ہی ناکہ لگا کر کھڑے محافظ سکواڈ کے اہلکار فائرنگ کی آواز سن کر ملزمان کو پکڑنے کی بجائے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مخالف چل پڑے ملزمان فائرنگ کرکے باآسانی موقع سے فرار ہو گئے اہل علاقہ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔گھاٹی کلفٹن کالونی کے رہائشی حافظ حمزہ فیصل،رانا رضوان اور حسنین بٹ اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ تین موٹر سائیکل سوار سیف الرحمن عرف سیفی گجر ، احسان عرف سانا گجر اور ایک نامعلوم شخص ان کے پاس آیا اور ان سے پیسے مانگے پیسے نہ دینے پر تلخ کلامی ہوگئی اور ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں حسنین بٹ اور دو راہگیر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے فائرنگ سے علاقہ میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی