سیکرٹری صحت ذاتی طور پر ڈاکٹر تنویر کی شنوائی کریں‘ جسٹس عباد الرحمان لودھی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے مسٹر جسٹس عبادالرحمان  لودھی نے  بے  نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے رجسٹرار ڈاکٹر تنویر حسین کی درخواست پر  سیکرٹری صحت  پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ 6 اگست کو درخواست گزار کی ذاتی طور پر شنوائی کریں اور زیرالتواء درخواست پر 30 روز کے اندر فیصلہ کریں۔ اس حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار (جوڈیشنل کے ذریعے عدالت عالیہ کو بھی مطلع کیا جائے۔ ڈاکٹر تنویر حسین نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت رٹ پٹیشن میں اپنے سے جونیئر اور مطلوبہ  قابلیت نہ رکھنے والے ڈاکٹر کو ترقی  دینے کے معاملہ کو چیلنج کیا گیا اور پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج کے  فیصلے کو  لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کرنے کے  ساتھ ساتھ سیکرٹری سروسز اور سیکرٹری صحت کو بھی درخواست دی تھی۔