سونامی اور انقلابی ملک و قوم کے حال پر رحم کریں: عمران مصطفی

لاہور ( سپیشل رپورٹر)  سنی تحریک کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی قادری نے کہا ہے کہ سونامی اور انقلابی ملک و قوم کے حال پر رحم کریں۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور ملکی حالات کی سنجیدگی کے پیش نظر تمام سیاسی احتجاج موخر کرنے چاہیے۔ حکومت اپنے رویے تبدیل کرے ورنہ عوام انہی حکمرانوں کو گھر بھجوانے پر مجبور ہوں گے۔ عوام کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرنے والوں کو خود بھی انصاف کے کٹہرے میں آنا ہو گا۔ مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی نے عوام کو خود کشیوں اور بے راہ روی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔