سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں سے تفتیش عارضی طور پر روک دی گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر) سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے واقعہ میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں سے تفتیش عارضی طور پر روک دی تھی انویسٹی گیشن ٹیم سوموار کے روز تحقیقات کا دوبارہ آغاز کر دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تمام شواہد ،ثبوت سی سی ٹی وی فوٹیج کے پیش نظر مزید افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث افسران کو گرفتار بھی کرنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔