ریسکیو1122 نے عید تعطیلات میں 8468 حادثات کے متاثرین کو مدد فراہم کی

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس (یسکیو1122) نے پنجاب کے تمام اضلاع میں عید الالفطر کے موقع پر8468 ایمرجنسی حادثات میںخدمات سر انجام دیںجن میں ون ویلنگ کے متعدد حادثات شامل ہیں ۔ریسکیو سروس نے ون ویلنگ سے متاثرہ افراد کو ایمرجنسی سروسز مہیاکیں جبکہ دیگر حادثات میں3868روڈ ٹر یفک حادثات ،3284 میڈیکل ایمرجیسیز ،89فائر ایمرجنسیز ،279کرائمز اور897متفرق حادثات شامل ہیں ۔ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے پنجاب کے تمام اضلاع میں عید کے موقع پرایمرجنسیز کے متاثرین کو ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے اور جانفشانی اور لگن سے فرائض سرانجام دینے پرتمام ریسکیورز کو مبارکباد دی ہے۔پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 611ٹریفک حادثات میں550شدید زخمی ہوگئے ۔