حافظ آباد میں 5 سالہ بچی ‘ شیخوپورہ میں نرس سے زیادتی

حافظ آباد میں 5 سالہ بچی ‘ شیخوپورہ میں نرس سے زیادتی

حافظ آباد+شیخوپورہ+کنگن پور (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار خصوصی+نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) حافظ آباد‘ شیخوپورہ‘ کنگن پور‘ فیصل آباد‘ گوجرہ میں 2 بچیوں،  طالبہ‘ 2 لڑکیوں سے زیادتی۔ حافظ آبا دکے نواحی گائو ںڈیرہ راجپوتاں بشمولہ چٹھہ داد میں اوباش نوجوان کی 5 سالہ بچی سے زیادتی پولیس نے ملزم گرفتارکر لیا۔  محنت کش محمد اکمل کی 5 سالہ بیٹی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی  اسی دوران ملزم محمد سعید بچی کو اُٹھا کر اپنی حویلی لے گیا اور اُسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔حالت غیر ہونے پر بچی کو گلی میں پھینک کر فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ صدر نے ملزم محمد سعید ولد شہباز کیخلاف مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کر لیا۔ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس اُسکے گھر پہنچی تو ملزم اور اُسکے اہلخانہ نے ڈنڈے سوٹوں سے پولیس پر حملہ کر دیا اور سخت مزاحمت کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔کنگن پور میں گن پوائنٹ پر طالبہ کی عزت تار تار کر دی۔ ریاض احمد ساکن کلی نے درخواست دی اس کی بیٹی سدرہ بی بی ملزم محمد طارق کی ہمشیرہ کے پاس ٹیوشن پڑھتی تھی۔ وقوعہ کے روز بچی ٹیوشن پڑھنے کے لئے گئی تو ملزم گھر میں اکیلا تھا۔ بچی واپس گھر آنے لگی تو ملزم زبردستی بچی کو گن پوائنٹ پر ہاتھ اور منہ باندھ کر بچی سے زبردستی زیادتی کی۔ ذکر بچی نے چند دنوں کے بعد کیا تو استفسار پر ملزم نے ہمیں بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ ملیاں کلاں میں ایک جعلی پیر نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے مقامی ہسپتال کی جواں سالہ نرس کو اغوا کرکے نامعلوم مقام لے گیا جہاں ملزم پیر اعجاز بودلہ اس سے رات بھر زیادتی کرتا رہا اور اگلے روز اس کو قریبی آبادی میں نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ محنت کش جمیل کی جواں سالہ بیٹی (س) کو ملزم محمد اکرم مریض کو چیک کروانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور بعدازاں جعلی پیر اعجاز بودلہ نے اپنے ساتھیوں محمد اکرم‘ شاہ نواز اور تین کس نامعلوم کے ہمراہ اسے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں مذکورہ پیر نے اس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں مختلف واقعات میں کمسن بچے اور خاتون‘ گوجرہ میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے علاقے میں تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے عالم شاہ تاجہ کے قریب رہائش پذیر ذوالفقار کے بیٹے آفتاب کو حسین اور اس کا ساتھی ورغلا کر خالی مکان میں لے گئے جہاں انہوں نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ مریدوالا کے علاقے چک نمبر 497 گ ۔ب کے ارشد محمود کی بھتیجی سمابیہ گھر میں اکیلی تھی نصرالہ نے گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گوجرہ میں چک 367 ج ب کے محمد شہزاد گلفام کی سسٹر ان لاء بینش کو اوکاڑہ کے صدی احمد نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ کار میں اغوا کرکے سمندری لے جا کر گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔