بادامی باغ 38 افراد لاکھوں کی پتنگیں، کیمیکل ڈور برآمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) بادامی باغ پولیس نے کریک ڈائون کے دوران تین پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیتی پتنگیں ،چرخیاں ،کیمیکل ڈوریں و دیگر اشیاء برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے معلوم ہوا ہے کہ بادمی باغ کے علاقوں میں پتنگ بازی کے بڑھتے واقعات پرایس ایچ او عاصم رفیع نے پولیس کی نفری کے ہمراہ علاقے میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران تین پتنگ فروشوں ساجد ،کاشف عرف کاشی اور شمیم کو گرفتار کرکے گودام سے چھاپہ مار کر اعلی کوالٹی کی ڈوریں،کیمیکل ، ڈوریں تیار کرنے والاانڈین سامان، اور بھاری  مقدار میںپتنگیں برآمد کرکے ملزمان کائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔