ایم پی اے بن کر ریلوے افسر کو دھمکیاں دینے والا جعلساز گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس نے نو سر باز کو گرفتار کر لیا  ملزم نے جعلی ایم پی اے بن کرریلوے افسرکو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیںتھی معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل ملزم محمد فیاض نے جعلی ایم پی اے بن کر اعلیٰ افسر ریلوے سے فون پر ملاقات کا وقت لیا اور وہاں جا کر ایک سابقہ بکنگ کلکرک غلام مصطفٰے جسے کرپشن /فراڈکا الزام ثابت ہونے پر عدالت سے سزا یابی کے بعد نوکری سے برطرف کیا گیا تھااُس کو بحال کروانے کے لئے دبائو ڈالااعلیٰ افسر کے انکار پر بعد ازاں اُسے فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر اُس کیخلاف اسلام آباد پولیس نے سیکرٹریٹ تھانہ میں مقدمہ درج کیا ریلوے پولیس نے ملزم کو قصور سے گرفتار کر لیا۔