آتشز دگی کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جھلس گئے‘ لاکھوں کا نقصان

آتشز دگی کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جھلس گئے‘ لاکھوں کا نقصان

لاہور +فیروز والا(نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر)  جی ٹی روڈ کی آبادی رحمان پورہ میں کپڑوں میں آگ لگنے سے  خاتون بری طرح جھلس گئی۔ جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ محنت کش بلال احمد کی بیوی (ش) گھر میں کھانا تیار کر رہی تھی سوئی گیس والے چولہا کی گیتس لیک ہوجانے کے باعث کپڑوں میں آگ لگ گئی جس سے وہ جھلس گئی مریدکے پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔کہ گلبرگ تھری میں واقع ایک کوٹھی کے سٹور میں پڑے ہوئے سامان میں آگ لگ گئی جس سے پورے سٹور میں آگ بھڑک اٹھی چوکیدار اشرف آگ پر قابو پانے کی کوشش میں جھلس گیا اقبال ٹائون کے علاقہ میں واقع پرائیویٹ کلینک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے فرنیچر و دیگر قمیتی سامان جل گیا ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سڑکٹ کے باعث لگی۔