گھاس کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

گھاس کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

فیروزوالا (نامہ نگار) کالاخطائی روڈ کی آبادی پکھیالہ میں کھیت سے گھاس کاٹنے پر عنصر علی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے فائرنگ کر کے نوجوان عرفان کو ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا، بتایا گیا ہے کہ عنصر علی اور اس کے بھائی علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے، اس  اراضی کو کاشت کرنے سے منع کیا ہوا تھا، انہیں عرفان وغیرہ  کاٹ رہے تھے انہیں منع کیا گیا جس پر تلخ کلامی ہو گئی۔