کھانا بناتے کپڑوں میں آگ لگنے سے لڑکی جاں بحق

کھانا بناتے کپڑوں میں آگ لگنے سے لڑکی جاں بحق

فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی اقبال پارک میں کپڑوں میں آگ لگنے سے جھلس کر جواں سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی، اقبال پارک کے رہائشی خوشی محمد کی بیٹی غلام فاطمہ بی بی گھر میں چولہا پر کھانا تیار کررہی تھی اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی، جس کی حالت نازک ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی ، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔