کسٹمز اینٹی سمگلنگ سکواڈ کے چھاپے لاکھوں کا سامان برآمد

لاہور ( خبر نگار ) کسٹمز اینٹی اسمگلنگ لاہور نے نیازی اڈے،مصری شاہ اور بند روڈ پر چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کا  سمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا  ۔کسٹمز انٹی سمگلنگ نے نیازی اڈے پر ایک بس پر چھاپہ مار کرلاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹ ، بند روڈ پر دو پک اپ قبضے میں لے کر ایرانی اسمگل شدہ سرامک ٹائلز اور مصری شاہ  میںگودام پرچھاپہ مار کر سکریپ کی بھاری مقدار قبضے میں لے کر اسمگلروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں