کامیاب ٹرائل کیلئے پراسیکیوٹرز کا ٹریننگ کورس مکمل

لاہور(وقائع نگار خصوصی)محکمہ پبلک پراسیکیوشن اور برٹش ہائی کمیشن کے زیر اہتمام انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں کامیاب ٹرائل کی تربیت دینے کیلئے پبلک پراسیکیوٹرز کا دوسرا قومی تربیتی کورس مینجمینٹ اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ میںمکمل ہو گیا۔ 12 ہفتے جاری رہنے والے اس کورس میںخیبر پختونخواہ کے 12،پنجاب کے 10اور سندھ کے 2پراسیکیوٹرز نے حصہ لیا۔