چیف جسٹس ہائی کورٹ 8اپریل کو ایوان عدل میں خطاب کریں گے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ8 اپریل کو ایوان عدل بار روم میں وکلاء سے خطاب کریں گے اس سلسلے میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اشتیاق احمد خاں نے گزشتہ روز اپنی کابینہ کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمدملک سے ملاقات کی اور انہیں وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔