نوسربازی کا شکار40سالہ شخص ہسپتال میں چل بسا

نوسربازی کا شکار40سالہ شخص ہسپتال میں چل بسا

لاہور(نامہ نگار) ٹائون شپ کے علاقہ میں 3روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 40سالہ نامعلوم شخص گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے، اس کی موت نوسربازوں کے ہاتھوں نشہ آور شے کھانے سے ہوئی ہے، ٹائون شپ کے علاقہ میں 3روز قبل 40سالہ نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا، جسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال داخل کروا دیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا، موت نوسربازوں کے ہاتھوں نشہ آور شے کھانے سے ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضے میں لے لی۔