موٹرسائیکلوں میں تصادم سے طالب علم ہلاک‘ ٹریکٹر خانہ بدوش کی جھگیوں میں جا گھسا‘ 3 زخمی

مانگا منڈی +فیروزوالا(نامہ نگاران)نہم جماعت کا طا لب علم موٹر سا ئیکل سوار حمزہ رفیق مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکراکر جابحق ہو گیا ۔مانگا منڈی قلعہ دائودکا کارہائشی نہم جماعت کا طالب علم حمزہ رفیق اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ہسپتال روڈ پر گھر کی طرف آرہا تھا کے مخالف سمت سے موٹر سائیکل سوار جواد اسلم تیز رفتاری کے باعث حمزہ رفیق کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے حمزہ رفیق گر کر شدید زخمی ہو گیاجسے فوری جناح ہسپتا ل پہنچایا گیامگر سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے جانبرنہ ہو سکا۔لاہور روڈ پر تیزرفتار ٹریکٹر بے قابوہو کر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں گھس گیا جس کے باعث تین محنت کش سلیمان اور منظور احمد وغیرہ زخمی ہو گئے، سامان ٹوٹ پھوٹ گیا، متعدد بچوں اور عورتوں نے دوڑ کر اپنی جانیں بچالیں، ڈرائیور فرار ہو گیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروادیا گیا، جی ٹی روڈ پر رانا ٹائون کے قریب کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھوکھے کے ساتھ ٹکرا گئی کھوکھا تباہ، قریب کھڑے نوجوان عدیل قاسم کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔