مختصر عدالتی خبریں

 مختصر عدالتی خبریں

لاہور(وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ  کے رو برو بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت بچے کا حقیقی ماں کو  پہچاننے سے انکار ،منہ بولی ماں کے حوالے ۔٭سید آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ کے خلاف کیس کی سماعت بنچ کی عدم دستیابی اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران کے پیش نہ ہونے کے باعث نہ ہو سکی ۔٭منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث 6ملزمان عدالت پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار۔٭وکلاء کوسرکاری محکموں میں تین سے زیادہ لیگل ایڈوائزریاں دیئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری ۔٭دہشت گردی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ کے تمام داخلی راستوں پر بائیو میٹرک نظام کی تنصیب  کا آغاز ۔٭عدالتی حکم عدولی  پر 2تھانوں کے ایس ایچ او ز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم ۔