لبرٹی تا جیل روڈ سگنل فری کاریڈور منصوبہ پر حکم امتناعی ختم کرنے کیلئے درخواست دائر

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں لبرٹی سے جیل روڈ تک سگنل فری کاریڈور منصوبے پر عدالتی حکم امتناعی کے خاتمے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔جیل روڈ کے تاجروں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سگنل فری کاریڈور منصوبے کی تکمیل سے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا جبکہ شہر کے اس حصے میں ٹریفک کے دبائو میں بہتری آئے گی۔