غیر قانونی کنکشن سے بجلی چوری پر شادی ہال اور شاپنگ مال کے مالکان پر مقدمہ

غیر قانونی کنکشن سے بجلی چوری پر شادی ہال اور شاپنگ مال کے مالکان پر مقدمہ

لاہور ( خبر نگار) ایف آئی اے نے ٹوپاز شادی ہال اور جناح شاپنگ مال ازمیر ٹائون پر غیر قانونی طور پر دوسرے فیڈر سے کنکشن لے کر قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے  کا   مقدمہ  بھی درج کر لیا  دریں اثناء ایف آئی اے حکام نے داتادربار میں دو ہوٹلوں پر بھی چھاپے مار کر براہ راست کنڈے کے ذریعے بجلی چوری پکڑ کر دو  ہوٹل کے مالکان کے خلاف بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔